پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نےعہدے کا چارج چھوڑدیا

پاکستانی سفیرعلی جہانگیر صدیقی نےعہدے کا چارج چھوڑدیاحکومت کی جانب سے بیرون ممالک سبکدوش سفیروں کوچارج چھوڑنےکےلیے ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی نے چارج چھوڑنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگا تھاجس کے بعد آج انہوں نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑدیا، نئے پاکستانی سفیر ڈاکٹراسدمجید جلد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
علی جہانگیرصدیقی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات بہتر حال میں چھوڑ کر جارہا ہوں، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح پر رابطے ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ڈیڈ لائن ختم ہونے پر کینیڈا میں ہائی کمشنرطارق عظیم خان، سعودی عرب میں سفیرخان حشام بن صدیق کے علاوہ مراکش، کیوبا اور سربیا میں تعینات سفیروں نے بھی چارج چھوڑ دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.