پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے سرنگوں

Pakistani Rupee In Front Of Dollar

سٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک روپیہ ڈالر کے مقابلے میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد کم ہوا۔ دستاویز کے مطابق گذشتہ سال کے دوران روپے کی قدر میں تیرہ اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی تھی۔ سٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تاحال دباؤ میں ہے۔ روپے کی بے قدری کے باعث قرضوں میں ایک ہزار دو سو ساٹھ ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر ڈالر ایک سو اکیس اعشاریہ پچاس روپے پر بند ہوا تھا۔ جاری کھاتوں میں خسارہ کے اتار چڑھاؤ کے باعث روپے کی قدر مستحکم نہ رہ سکی۔ روپے کی بے قدری کے باعث گذشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.