پاکستانیوں کا دشمن سے انوکھا بدلہ

مودی سرکار نے اکہتر روز سے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر زمین تنگ کررکھی ہے،،،لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ ہے اور نہ ہی مریضوں کو ادویات دستیاب ہیں،،،کشمیری بھائیوں کی تکالیف کو دیکھتے ہوئے پاکستانی نوجوان بھارت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور جموں ایئر ٹریفک کنٹرول کی بھارتی طیاروں کو فراہم کردہ فریکوئنسی کو ہیک کر کے بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ملی نغمے سننے پر مجبور کرنے لگے ۔
بھارتی پائلٹس نے اس بات کی شکایت اپنے حکام کو کی ہے ،،،ان کا کہنا ہے کہ ایسا ایک مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اکثر اوقات لینڈنگ کے دوران ہمیں پاکستانی ملی نغمیں سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
بھارتی پائلٹس کے مطابق ایسی صورتحال میں اودھم پور کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرنا پڑتا ہے جو ہمیں متبادل فرینکوئنسی فراہم کردیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وی ایچ ایف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ لائن آف سائٹ رابطے کا ذریعہ ہے جس کے تحت ہر دکھنے والی جہاز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز اس ٹیکنالوجی کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ہمارا رابطہ ہیک کر لیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. amber shahzadi کہتے ہیں

    you deserves it

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.