پاکستان،ملائیشیامسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر ملکر کام کرنے پر متفق

0

وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے درمیان پہلے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں تجارت ،سرمایہ کاری، صنعت، دفاع اور مختلف شعبوں پربات چیت کی گئی۔بعدازاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے باہمی تعاون سے متعلق جامع مذاکرات ہوئے ہیں جس میں دفاع اور تعلیم کے میدانوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرکے باہمی تجارت پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پروزیراعظم عمران خان نےمقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ سے مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب بڑی جیل بنی ہوئی ہے، وادی کی صورتحال انہتائی سنگین ہے، کشمیر کاز پر پاکستان کو سپورٹ کرنے پر بھارت ملائیشیا کو دھمکی دے رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے پاکستان اور ملائیشیا مل کر کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: