پاکستان،سعودی عرب اورایران اسلامی دنیا کےتین اہم بھائی ہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےٹویٹ کرتےہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے، صدر حسن روحانی کا خطے میں امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا خیرمقدم باہمی قربت کا مظہر ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایرانی قیادت کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی حالیہ سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نےمظلوم کشمیریوں کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان برادر ممالک کے مابین اخوت و مصالحت کے جذبوں کے فروغ کا خواہاں ہے، امت مسلمہ باہمی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی، قیادت کی سطح پر یہ احساس اسلامی دنیا کے لئے نیک فال اور عوامی جذبوں کی عکاسی ہے،معاون خصوصی کامزیدکہنا تھا کہ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.