پانامااسکینڈل تحقیقات میں پیش رفت علیم خان کی گرفتاری کی وجہ بنی،نیب

نیب نے اپنی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ علیم خان نے پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے بطور سیکریٹری اور رکن اسمبلی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
ترجمان نیب کے مطابق علیم خان نے پاکستان اور بیرون ممالک میں آمدن سے زائد اثاثے بنائے، انہوں نے لاہور اور مضافات میں اے اینڈ اے کمپنی بنا کر 1500 کنال اراضی بنائی، انہوں نے اس اراضی کی خریداری پر تسلی بخش جواب نہیں دیا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہےکہ علیم خان پرآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، علیم خان نے 2005 اور 2006 کے دوران متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں متعدد آف شور کمنیپاں بنائیں، ان کی جانب سے ریکارڈ میں مبینہ ردو بدل بھی کیا گیا، اس ردو بدل کے پیش نظر علیم خان کو گرفتار کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.