پاسپورٹ واپسی معاملہ!!!

0

لاہورہائیکورٹ میں جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو2 رکنی بنچ نے مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متلعق درخواست پر سماعت کی ۔مریم نواز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ 7 دن میں فیصلہ کیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ کن وجوہات کی بنا پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے؟؟،،جس پر عدالت سے درخواست کی گئی کہ مریم نواز کے والد علیل ہیں،درخواست ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔
عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر تے ہوئے مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرتحریری جواب طلب کرلیا اور مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔
دوسری جانب مریم نوازاورجاوید لطیف کےبعد2اورلیگیوں کےنام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے راناثنااللہ اورسابق سینیٹروقار احمد خان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: