پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے،لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے،مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں سخت احتجاج کریں گی
ترجمان مسلم لیگ ن نے مزید کہاکہ شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت 6 ارکان کے پروڈکشن کی درخواست دی گئی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی درخواست پر کوئی اقدام نہیں لیا، پروڈکشن آرڈر ارکان کا آئینی و قانونی حق ہے جسے حکومت دینا نہیں چاہتی۔ اپوزیشن نے پروڈکشن جاری نہ کرنے پر مشترکہ اجلاس سے قبل حکمت عملی طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، پروڈکشن آرڈرز جاری نہ ہونے پر مشترکہ اجلاس میں احتجاج کیا جائیگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.