ٹی ٹی پی سربراہ سمیت متعدد افراد عالمی دہشتگرد قرار

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں حماس، القاعدہ، داعش اور سپاہ پاسداران انقلاب سے منسلک 15 افراد اور عناصر شامل ہیں۔ جبکہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ نور ولی محسود بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں، یہ پابندیاں نائن الیون حملے کے 18 برس پورے ہونے پر امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت لگائی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حماس کے فنانس آفیسر ظاہر جبرین اور قدس فورس کے چیف سعید آزادی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔برازیل میں مقیم القاعدہ کا رکن اورملاوی باشندہ بھی اس فہرست میں شامل ہے، ملاوی باشندہ افغانستان میں داعش کی شاخ کے لیے بھرتیاں کرتا ہے۔امریکا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کئی منی ایکسچینج ہاؤسز اورترکی کی ایک جیولری کمپنی بھی شامل ہے، جبکہ پابندی قوانین کے مطابق ان افراد کی امریکا میں جائیدادیں ضبط ہوسکیں گی اور ان کے ساتھ کاروبار پربھی پابندی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.