ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک اور وائٹ واش کا خطرہ

کپتان سرفراز احمد کی وطن واپسی کے بعد شعیب ملک کیلئے مشکل آزمائش ،،، جنوبی افریقا نے نہ صرف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو صفر سے اپنے نام کی بلکہ پاکستان کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد کسی بھی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو بھی روک ڈالا،جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج سپرسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا اور قومی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے ہرصورت اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔ سنچورین میں پاکستان نے2013 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کوپچانوے رنز سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اس سنچورین میں سات ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار جیتے اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.