!!!ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفترخارجہ میں ویڈیو

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ وینا ملک بھی ٹک ٹاک ویڈیو تنازع پر پیچھے نہیں رہیں اورسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ”بات تمغہ امتیاز”سے شروع ہوئی تھی، اب وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے، اس تمام معاملے کی تحقیق ہونی چاہئے کہ کس کے اندر کا ہیرو سر عام ذلیل ہونے کے لیے بے قرار ہے‘‘۔
وینا ملک کی ٹویٹ پر حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں اور دونوں کے درمیان لفظی گولہ باری شروع ہوگئی جس پر حریم شاہ نے وینا ملک کو ان کا ماضی یاد دلاتے ہوئے لکھا کہ ’’فوٹو یاد ہیں یا گوگل سے ڈاؤن لوڈ کر کے طبق روشن کردوں‘‘۔ بعد ازاں چند ہی گھنٹوں بعد حریم شاہ نے اپنی ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.