ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھانا زہر میں تبدیل

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ نسیم بی بی،15 سالہ رضا بی بی،10 سالہ خدیجہ بی بی اور 8 سالہ
عائشہ بی بی کے نام سے ہوئی ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعدموت کی دیگر وجوہات سامنے آئیں گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زہریلا کھانا کھانے سے ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔رواں سال 22 فروری کو کراچی میں ریسٹورنٹ کا مضرصحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے5 بچےجاں بحق ہوگئے تھے،،،جبکہ اس سے قبل نومبر 2018 کو کراچی کے علاقے کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں 2 بچے مضر صحت کھانا کھانے سے جان کی بازی ہار گئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.