ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے

امریکا کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کی 24 سے 25 تاریخ تک بھارت کا دورہ کریں گے،جہاں وہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نےڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ دو روزہ دورے کے دوران خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی امریکی صدر کے ہمراہ ہوں گی۔
امریکی وزیر اطلاعات اسٹیفنی گریشم کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کی مضبوطی کے لیے کیا جارہا ہے۔ اس دورے میں امریکا کے صدر نئی دہلی اور ریاست گجرات کا بھی دورہ کریں گے۔
بھارتی وزیرِ اعظم امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں اور نریندرمودی نے صدرٹرمپ کو 26 جنوری کو بھارتی یومِ جمہوریہ کی سالانہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن ٹرمپ نے مصروفیت کا کہہ کر دعوت ٹھکرادی تھی ۔
امریکی صدرکا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہےجب بھارت میں شہریت قانون کیخلاف مظاہرےتھمنےکانام نہیں لےرہےہیں اورگجرات، ممبئی،بہار،مغربی بنگال، حیدر آباد سمیت ملک کےمختلف حصوں میں مظاہرین کی جانب سے دھرنا دیا جارہا ہے ادھر کشمیر میں بھی کرفیو کو ساتواں ماہ جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: