ٹرمپ کے بعد ایلس ویلز کا بھارتیوں کو زور کا جھٹکا

0

ابھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے حق میں بیان کے غم سے نہ نکلے تھے کہ ایلس ویلز نے پاک امریکا تعلقات کو بہترین قرار دے کر بھارتیوں کو ایک اور جھٹکا دے دیا ۔
امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ بڑی پیشرفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پر امید ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ، پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے انڈین سرزمین پر کھڑے ہوکر پاکستان کے حق میں بیان دینے پربھارتی سیاستدان تلملا اٹھے اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: