ٹرمپ کی چین کیخلاف برطانیہ کو ساتھ ملانے کی کوشش

0

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ تجارتی جنگ کو تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹین ڈاوننگ سٹریٹ میں برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کی اور چین کے خلاف تجارتی جنگ میں ساتھ دینے کا مطالبہ کیا۔ مبصرین کے مطابق برطانیہ کے لیے مشکل ہے کہ وہ امریکی صدر کی درخواست کو مسترد کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ایران کو دنیا کا نمبر ون دہشت گرد کہہ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ کا امکان موجود ہے۔ ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے کسی بھی وقت جنگ ہو سکتی ہے ۔ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جنگ نہ ہو لیکن اسے خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔امریکی صدر نے کہا جب انہوں نے صدر کا دفتر سنبھالا اس وقت ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد تھا اور اب بھی ہے
ادھر ایرانی سپریم لیڈر نے بھی دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ میزائل پروگرام بلاخوف و خطر جاری رہے گا،کسی سے ڈرنے والے نہیں،مؤثر جواب دیں گے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: