ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

0
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور اپوزیشن رہنماؤں کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی تاہم انہوں نے اپوزیشن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کانگریس کی صدر سونیاگاندھی کو جان بوجھ کر نظر انداز کردیا اور انہیں اس عشایئے میں مدعو نہیں کیا ۔
بھارتی وزیراعظم کی اس غیر جمہوری حرکت پر سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت دیگر کانگریسی رہنماؤں امریکی مہمان کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت سے انکار کردیا ،،ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کی صدر کو دعوت نہ دینا اور سونیا گاندھی کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات نہ رکھنا سیاسی روایات کے خلاف ہے۔
ادھر میلانیا ٹرمپ کے پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے قائد اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ٰ اروند کیجریوال کو بھی دعوت نہیں دی گئی جس پر عام آدمی پارٹی نے بھی حکومت کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: