ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان سےاظہاردوستی،بڑی پیش رفت قرار

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت میں کھڑے ہوکر پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہار بڑی پیش رفت ہے۔ ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا بیان قیام امن کیلئے ہماری کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
معاون خصوصی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی موجودگی میں شہریت بل پر احتجاج کرنے والوں پر بہیمانہ تشدد پوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے۔دنیا نے دیکھ لیا کہ تعصب، انتہا پسندی اور جنگی جنون کی ذہنی بیماری میں کون مبتلا ہے؟ مودی خطے اور بھارت میں نفرت، تعصب اور جنگ کی آگ بھڑکانے کی بجائے دوستی کے پیغام اور اس کی طاقت کو سمجھے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا عالمی تشخص بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔دنیا کا علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہماری کاوشوں کا اعتراف پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ حقیقت ہے امید ہے کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ضرور بات کریں گے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: