ٹرمپ نے یمن جنگ سے نکلنے کی قرار داد ویٹو کردی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو کی گئی قرارداد میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی مدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھاتاہم صدر ٹرمپ نے کانگریس کی جانب سے پاس کردہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئےاسےغیر ضروری قرار دےدیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا یمن کو متاثر کرنے میں شریک نہیں، یمن میں حوثیوں کے خلاف قائم اتحاد میں کوئی امریکی اہلکار شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج جزیرہ نما عرب میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے، امریکا یمن میں اتحادیوں کو محدود تعاون فراہم کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قرارداد میرے آئینی اختیارات کو کمزور کرنے کی خطرناک کوشش اور امریکی شہریوں اور بہادر فوجیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔گذشتہ سال دسمبر میں امریکی سینیٹ نے یمن میں جاری سعودی عرب کی جنگ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں یمن کی حکومت اور حوثی مخالفین کے درمیان حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا جاچکا ہے لیکن فریقین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: