ٹرمپ نے واضح کہا”عمران خان میرےدوست ہیں”،شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے عمران خان سے وعدے کے مطابق مودی سے کشمیر کی بات کی لیکن بھارتی میڈیا نے امریکی صدر کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی۔
وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے نریندر مودی اور بھارتی قوم کے سامنے واضح طور پر اس بات کا برملا اظہار کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشتگردی کو شکست دی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یہ سب ایسے ہی نہیں کہہ دیا بلکہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو پیش نظر رکھااور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے وعدے کے مطابق کشمیر سے متعلق بات کی جبکہ صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایک عرصے سے کہہ رہا ہےکہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں جس کی ایک مثال دہلی میں گزشتہ تین روز سے جاری مسلم کش فسادات ہیں جس میں 20 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ مسلمانوں کی سینکڑوں املاک نذرآتش کر دی گئیں، دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: