ٹرمپ نےگرین کارڈ اورغیرملکیوں کوورک ویزا کےاجراء پرپابندی لگادی

0

نئےحکمنامے میں کہا گیا ہےکہ مخصوص کیٹیگری میں جاری ہونےوالےورک ویزوں کا اجراء روک دیا گیا ہے جب کہ اس حکم نامےسےلاکھوں غیرملکی ملازمین متاثرہوں گے،رپورٹس کےمطابق ایچ ون بی کیٹیگری میں ٹیکنالوجی فرمزمیں کام کرنےوالےاوردیگرغیرملکی ملازمین متاثرہوں گے،امریکی صدر کی جانب سے یہ پابندی رواں سال کے اختتام تک عائد کی گئی ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا اس اقدام پرکہنا ہےکہ امریکا کی معیشت بحال کرنے کے لیےمقامی افراد کو روزگار دیا جائے گا،پریس بریفنگ میں انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ نئی پالیسی سے 5 لاکھ 25 ہزار افراد جب کہ گرین کارڈ جاری کرنےکی مدت میں توسیع سےایک لاکھ 70 ہزارافرادمتاثر ہوں گے۔
امریکی صدر کے اس فیصلے سے ایچ ون بی کیٹیگری ویزے پرٹیکنالوجی فرمزمیں کام کرنےوالے بھارتی سب سے زیادہ متاثرہوں گےجب کہ پابندیوں کا اطلاق ایچ ٹوبی ویزا رکھنےوالوں پربھی ہوگا،اس سے مہمان نوازی سے منسلک شعبوں (فضائی میزبانی، ہوٹلنگ، کیٹرنگ وغیرہ) میں ملازمت کرنے والے افراد، فوڈ انڈسٹری اور صحت سے منسلک افراد بھی متاثر ہوں گے،ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کرونا وائرس کو بنیاد بناکر امیگریشن کے حوالے سے قوانین کوسخت کررہی ہے، 21 اپریل کوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےایگزیکٹو آرڈر کےذریعےعارضی طورپرامریکا میں امیگریشن پرمکمل پابندی عائد کرنےکااعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: