ٹرمپ اور ٹیلرسن کی ایک دوسرے پر گولہ باری

Trump And Taylorson Before One Another

ایک انٹرویو میں امریکہ کےسابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ اپنی مرضی کے مالک ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا کتنا مشکل تھا ، انہیں بار بار سمجھانا پڑتا تھا کہ قانون اور معاہدوں کو نظرانداز کرکے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ۔ ٹلرسن کی اس تنقید پر ٹرمپ بھی چپ نہ رہے،،، ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیرخارجہ کے پاس مطلوبہ ذہنی صلاحیت ہی نہیں تھی وہ احمق اور کاہل انسان تھے ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اور ٹلرسن سے پسِ پردہ نوک جھوک اور اختلافات کے بعد ٹرمپ نے مارچ میں ٹلرسن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ٹلرسن وہ پہلے اور آخری شخص نہیں ہیں جس نے ٹرمپ کو بے اصول اور بے منطق قرار دیا ہے بلکہ بہت سے امریکی اور عالمی سیاستدانوں اور شخصیات نے تو ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت پر بھی سوالات اٹھائے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.