!!!ٹرمپ اورمودی کی جی7 اجلاس میں ملاقات ہوگی

امریکا کےصدرڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی کی جی سیون سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات میں مسئلہ کشمیر غالب رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی فیصلےکےعلاقائی اثرات مرتب ہوں گے۔صدر ٹرمپ کے ایجنڈے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ یہ جانناچاہیں گے کہ نریندرمودی علاقائی کشیدگی کم کرنے اور کشمیر میں انسانی حقوق کے لیے کیاکرنےکاارادہ رکھتے ہیں۔محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ تمام فریقوں کو ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے زوردیں گےاور اس بات پر بھی کہ کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں اُٹھائی جائیں۔ثالثی سےمتعلق امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ اگردونوں فریق کشیدگی کم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو امریکی صدر اپنے کردار کے لیے تیار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.