ٹرمپ انتظامیہ سےاختلافات پر ورلڈ بینک کے سربراہ مستعفی

ٹرمپ کی انتظامیہ سے ان کے اختلافات کے باعث ورلڈ بینک کے سربراہ جم یانگ کم عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ یکم فروری 2019ء کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے جبکہ ان کی مدت ملازمت 2022ء میں ختم ہونا تھی، وہ اس عہدے پر 2012ء میں فائز ہوئے تھے۔ ورلڈ بینک کے ذیلی اداروں کے سی ای او کے عہدے پر کام کرنے والی بلغاریہ کی معیشت دان کرسٹالینا جارجیوا نئے سربراہ کی تعیناتی تک ورلڈ بینک کی قائم مقام صدر ہوں گی۔
جِم یونگ کِم پیشے کے لحاظ سے ایک ڈاکٹر ہیں اور پوری دنیا میں صحت کیلئے ان کا کام قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تاہم ایک عرصے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ان کے اختلافات چلے آ رہے تھے کیونکہ وہ کلائمٹ چینج کے تحت خاطرخواہ اقدامات اور سبز ٹیکنالوجی کے حامی رہے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.