ٹام کروز کی شہرہ آفاق فلم ٹاپ گن سیکوئل کا ایک اور ٹریلر ریلیز

فضاؤں میں اڑتے ہوئے منزل کی تلاش ،،،جس کو پانا اس قدر نہیں ہے آسان۔ کہانی ہے ایک جانباز پائلٹ کی جو خطروں سے کھیلنے کا عادی ہے
لیکن جب زندگی کھاتی ہے پلٹا تو وہ اور زیادہ ہوجاتا ہے خطرناک۔ ٹام کروز کی شہرت یافتہ تخلیق ٹاپ گن کا یہ سیکوئل ہے جو کہ لگ بھگ چونتیس برس بعد بنایا گیا ہے۔
152 ملین ڈالر کی لاگت سے بنی اس فلم کی ہدایات دی ہیں جوزف کوسنسکی نے اور ٹام کروز کے ساتھ اس کہانی میں حقیقت کا رنگ بھرا ہے جینیفر کونیلی،وال کِلمر،مونیکاباربرو سمیت دیگرفنکاروں نے ۔
دل دہلادیتےمناظر سےبھرپور یہ ہالی ووڈ فلم 26 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: