ٹائیگرز کے شکار کیلئے شاہینوں کی بھرپور پریکٹس

0

بنگال ٹائیگرزکے شکار کا عزم لیے پاکستان ٹیم نے بھرپور مشقیں کیں، پیس ہتھیارچمکانے پرخصوصی توجہ مرکوز رہی۔ پاکستان اور بنگلادیش کے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریزکاپہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ پیر سے یہاں ڈیرے ڈالے میزبان کرکٹرز نے بنگال ٹائیگرزکے شکارکا عزم لیے بھرپورمشقیں کیں۔
بولنگ کوچ وقاریونس نے پیس ہتھیار چمکانے پر خصوصی توجہ دی۔ اس دوران بولرزکومتعدد بارشارٹ گیندیں کرانے کی مشق کروائی گئی، یارکرز بھی کروائے گئے، اچھی گیندوں پرپیسرزکوداد تحسین بھی ملتی رہی۔ ٹاپ آرڈربیٹسمینوں نے بھی کریزپرطویل وقت گزارا۔ ہیڈ کوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہوئے مفید مشورے دیے۔
میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہوں گے جن میں ایلیٹ فورس، محافظ سکواڈ ور لیڈیز پولیس بھی شامل ہوں گی، میچ سے پہلے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے گا، سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرنے کے علاوہ فزیکل چیکنگ کے مراحل سے بھی گزرنا ہوگا۔ خواتین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: