وینزویلا شدید سیاسی ومعاشی بحران کی زد میں

امریکا کی جانب سے وینزویلا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں صدر نکولس مدورو نے اپوزیشن لیڈر جون گائیڈو سے مذاکرات منسوخ کردیے جس کے بعد سیاسی صورت حال مزید خراب ہوچکی ہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین وینزویلا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جبکہ امریکا بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔چینی وزارت خارجہ نے وینزویلا سے متعلق امریکی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا،چین روس کے بعد دوسرا طاقتور ملک ہے جس نے وینزویلا کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ،جبکہ کئی یورپی ممالک سمیت امریکا بھی اپوزیشن کی حمایت کررہا ہے۔ چین نے امریکا کی حالیہ پابندیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ڈباؤ ڈالا کہ امریکا وینزویلا میں داخلی انتشار سے گریز کرے۔امریکا نے دو روز قبل وینزویلا حکومت کےامریکا میں موجود اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا اور ساتھ ہی وینزویلا حکومت کو تمام ادائیگیوں کا سلسلہ بھی روک دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.