وینزویلا بحران پر امریکا روس بات چیت پرراضی

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو روسی شہر سوچی میں صدر ولادی میرپیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے، اس دوران وینزویلا بحران پر خصوصی تبادلہ خیال ہوگا۔وینزویلا میں جاری بحران میں روسی مداخلت کی اطلاعات پر پومپیو پہلے ہی روس کوخبردار کرچکے ہیں، جبکہ یہ ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
گزشتہ برس جولائی میں ہیلسنکی سمٹ کے بعد یہ امریکا کی روسی صدر کے ساتھ پہلی اہم رابطہ کاری ہے، اس دورے کے دوران پومپیو روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔
مائیک پومپیو اورروسی صدرکےدرمیان ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان وینزویلا کا سیاسی بحران ایک اور کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پومپیو اور پیوٹن کی ملاقات کسی بڑے بریک تھرو کا باعث نہیں بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.