ووٹرز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 219 اے اور انتخابی قانون 2017 کے سیکشن 36 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کے احکامات جاری کردیئے ہیں تاکہ ووٹ کے بنیادی حق کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے اور رائے دہندگان کے ووٹ کے اندراج کو شناختی کارڈ پر درج پتوں کے مطابق منتقل کیا جاسکے۔
انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے اس عمل میں ایسے تمام ووٹ جو کہ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کو شناختی کارڈ پر درج پتوں پر منتقل کیا جائے گا،،،اس عمل کے دوران رائے دہندگان کو بھی یہ سہولت دی جارہی ہے کہ وہ شناختی کارڈ پر درج کسی بھی پتہ کے مطابق اپنا ووٹ منتقل کروا سکیں۔
اس سے قبل 31 دسمبر تک ووٹ مستقل یا عارضی پتے پر درج کروانے کا وقت دیا گیا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.