وقت کم مقابلہ سخت،عید میں ایک روز باقی

عید الاضحی میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے،،شہریوں نے اپنی تمام ترمصروفیات ترک کرکےمویشی منڈیوں کا رخ کرلیاہے،،مویشی منڈی میں آنے والا ہر خریدار اپنی پسند کی جانور کی تلاش میں ہے جبکہ بیوپاریوں کی تیز نظریں گاہکوں کی جیبوں پرلگی ہیںبعض منڈیوں میں مویشی کم جبکہ خریدار زیادہ ہیں جس سے بیوپاریوں کے وارےنیارے ہوگئے،،،اور وہ جانوروں کےمنہ مانگے دام مانگ رہےاور وصول کر رہےہیں۔شہری سستے جانورخریدنے کےچکرمیں گھن چکربنے ہوئے ہیں،ایک منڈی سےدوسری منڈی،یہاں بھی بات نہ بنی توپھرتیسری منڈیکچھ مقامات پربرستے بادلوں نے بیوپاریوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا،،،آسمان سے بارش کی بوندیں کیاگریں مویشی منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں ہی گرگئیں،،،بارش سے مویشیوں کے بیمار ہونے کے خدشے کے پیش نظر بیوپاریوں نے 50ہزار کا بکرا30ہزار،لاکھ والی گائے 70ہزار میں بیچنےہی میں اپنی اورجانورکی عافیت جانی۔آئندہ 24سے36گھنٹے مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں میں خوب رنگ جمے گا،،،دونوں ایک دوسرے پر اپنےداؤآزمائیں گے،،قیمت کا اونٹ کس کروٹ بیٹھےگاخودمنڈی میں کھڑااونٹ بھی اسی کا منتظرہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.