وفاق کے سپرد 3 ہسپتالوں کا فرانزک آڈٹ کیاجائے

وفاقی حکومت کراچی میں سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے میدان میں آگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رابطہ کر کے 3 بڑے ہسپتالوں کے 10 سال کا فرانزک آڈٹ بڑی فرم سے کروانے کا عندیہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بہتری کیلئے 5 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، تینوں ہسپتالوں کے فنڈز بڑھیں گے اور وفاق مشینری بھی دے گا۔ وزیر مملکت برائے صحت کی مشاورت سے ہسپتالوں کو چلانے کیلئے بورڈ بنائے جائیں گے، تینوں ہسپتالوں کو مثالی بنانا گورنر کا کام ہوگا۔
واضح رہےکہ سندھ کے ہسپتالوں کی وفاق کوسپردگی کےمعاملےپرصوبائی حکومت اوروفاق کےدرمیان لفظی گولہ باری بھی ہوئی،بلاول بھٹونےمعاملےکوصوبائی حکومت کےمعاملات میں مداخلت بھی قراردیاتھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.