وفاق کے بعد پنجاب میں بھی معاشی ماہر لانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے سلمان شاہ کی بطور مشیروزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سلمان شاہ اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی کے مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت میں معاشی ماہر عبدالحفیظ شیخ کے بعد پنجاب میں بھی معاشی ماہر لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے معذرت کرلی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.