وفاقی وزیر نےاپنی ہی بزدار سرکار کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آخر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس برطانیہ سے کیوں نہیں بھجوائی جارہیں، بظاہر اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ برطانیہ میں ہونے والے ٹیسٹ پاکستان میں کیے گئے میڈیکل ٹیسٹ سے مختلف ہیں اور برطانوی ڈاکٹرز نواز شریف کو شدید بیمار قرار دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے جو میڈیکل ٹیسٹ کرائے وہ مشکوک تھے،ان حالات میں پنجاب حکومت کو ایک انکوائری بٹھانی چاہئے جو محکمہ صحت، لیبارٹری اور ڈاکٹر صاحبان کی شریف خاندان سے ملی بھگت کے معاملے کا جائزہ لے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: