وفاداری کا انعام،کتا بنےگا وائٹ ہاؤس کا مہمان

کونن نامی کتے کو وائٹ ہاؤس کی دعوت امریکی صدر ڈونلڑ ٹرمپ نے دی،،،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست لوزیانا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونن بہت خوبصوت کتا ہے اور یہ ایک عظیم ہیرو ہے۔ وہ بہت جلد وائٹ ہاؤس آ رہا ہے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے کہا اب اسے لے آؤ، سٹاف نے کہا کہ وہ مشن پر ہے۔ میں نے کہا آپ لوگ مذاق کر رہے ہوں گے، برائے مہربانی اسے ایک دو روز کے لیے آرام دیں۔
ابوبکرالبغدادی کےخلاف کامیاب آپریشن کےفوراً بعد پینٹاگون اور صدر ٹرمپ نےامریکی کمانڈوزکاساتھ دینےوالےاس کتےکی تصاویرجاری کی تھیں۔
دوسری جانب چیئرمین چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ یہ کتا بہت ٹرینڈ ہے اور گذشتہ چار سال سے سپیشل آپریشنز کمانڈ میں کام کررہا ہے،،اس عرصے میں وہ لاتعداد آپریشنزکا حصہ لے چکا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 26 اکتوبر کو شمالی شام میں ابوبکر بغدادی کے خلاف آپریشن میں بھی کونن نے حصہ لیا تاہم سرنگ میں پڑی ننگی تاروں کی وجہ سے یہ زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے بعد اب دوبارہ کام پر واپس آگیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.