وزیر خارجہ کی قطری نائب وزیر اعظم و ہم منصب سے ملاقات

0

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ میں قطری ڈپٹی نائب وزیر اعظم و ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقات کی۔دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر خارجہ نےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قطر کے ساتھ پاکستان کے تاریخی،برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان،قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین کثیر الجہتی تعاون کو بڑھانے کا متمنی ہیں۔
وزیرخارجہ نے قطری ہم منصب کومقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے 80 لاکھ معصوم کشمیری گذشتہ پانچ ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن سمیت بھارتی مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی استبداد سے نجات کیلئے اقوام عالم بالخصوص مسلم امہ کیطرف دیکھ رہےہیں۔
وزیرخارجہ نے قطری ہم منصب کو خطے میں کشیدگی کے خاتمہ،قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی بحالی سے ،چالیس سالہ طویل محاذ آرائی کے خاتمے اور خطے میں قیام_امن کی راہ ہموار ہونے کے روشن امکانات بن رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: