وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کےاجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈہ پر غور کیا جائے گا ۔۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کو دورہ امریکا کے پلان سے آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں وزارتوں میں فلاحی منصوبے شروع کرنے کے فیصلے میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، سی پیک منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ سی پیک منصوبوں کے چینی باشندوں کے لیے ورک ویزہ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں توانائی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق کابینہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لے گی، اس دوران پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس ایکٹ 2019 کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ پاکستان تمباکو کنٹرول ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دی جائے گی۔ ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرز کی تقرری کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ پمز ریفارمز ایکٹ 2019 کی اصولی منظوری دے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.