وزیر اعظم عمران خان کا بیلجئم کے نیوزچینل کو انٹرویو

0
وزیر اعظم عمران خان نے بیلجئم کے نیوزچینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پڑوسی ملک بھارت کی موجودہ قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ،،انہوں نے کہا کہ ایک نیوکلیئرصلاحیت کی حامل ریاست پر انتہا پسند قبضہ کرچکے ہیں،،بھارتی قیادت آرایس ایس کے نازی نظریے پر عمل پیرا ہے، اقلیتوں پر مظالم کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی مسلسل پامالی کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی مرتبہ درست راستے کا انتخاب کیا گیا ہےاور یہ بات خوش آئند ہے کہ فریقین جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں
پاکستان میں امن کی صورت پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون کے بعد گزشتہ سال پاکستان کا محفوظ ترین سال تھا، اس سے قبل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانیں قربان کی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو پروپیگنڈے پر کان دھرنے کی بجائے عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: