وزیرخارجہ کادورہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کا واضح ثبوت

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایران اور سعودی عرب کا دورہ اختلافات کے پرامن ذرائع سے حل اور کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی محاذ پرپاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کا واضح ثبوت ہے۔ یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کو تقویت دے گا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ایرانی ہم منصب جواد ظریف اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات میں خلیجی خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر خارجہ تنازعات کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ امت مسلمہ اور خطے میں امن کے مفاد کیلئے متحرک کردار ادا کرنا پاکستان کیلئے باعث اعزاز ہے جس کی اسلامی ممالک اور مغربی دنیا تحسین کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا یہ روشن کردار ہے اور اس کے عالمی تشخص کو بدل رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.