وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے

0

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک کے ایک روزہ دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ملاقات کریں گے۔
دفترخارجہ سےجاری بیان کےمطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری تک نیو یارک اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔اس دوران محمود قریشی نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت جبکہ واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے
اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کیپٹل ہل میں بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں ،، امریکا میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال اور”افغان امن عمل” سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
دورہ امریکا کے دوران میڈیا،تھنک ٹینک اورامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی وزیر خارجہ کی مصروفیات میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: