وزیرخارجہ سے قطری سفیراور منیر اکرم کی ملاقات

قطری سفیر صقر بن مبارک کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےدفترخارجہ میں ملاقات ہوئی،،ملاقات کے دوارن قطری سفیر نے وزیر خارجہ کو دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا امن معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہناتھا کہ دنیا کا پاکستان کے افغان تنازعہ کے پر امن حل کےموقف کی تائید خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے،پاکستان پرامید ہے کہ امن معاہدے پر دستخط انٹرا افغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے
دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،،ملاقات میں کمشیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی بات چیت کی گئی
منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے حالیہ دورہ پاکستان کی کامیابی پر وزیرخارجہ شاہ محموقریشی کو مبارکباد دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 7 سال کے بعد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دورہ پاکستان، اقوام عالم کا پاکستان پرتیزی سے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے مصالحت کی پیشکش خوش آئند ہے۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: