وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کی اےپی سی کوناکام شوقراردیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام قراردیدیا،،، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا،اب اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لوٹ مارسے جمع دولت بچانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، اے پی سی کا حشر اپوزیشن جماعتوں کے لیے نوشتہ دیوارہے۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔واضح رہے کہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے بلائی گئی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں 25جولائی کویوم سیاہ منانے کااعلان کیا گیاہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.