وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور شہر کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے خود گاڑی چلاتے ہوئے گلبرگ، منی مارکیٹ، لبرٹی چوک اور برکت مارکیٹ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے باہر مریضوں کے لواحقین سے وہاں درپیش مسائل بھی سنے اور لواحقین کو ان کے مسائل کے جلد از جلد حل کی یقین دہائی کروائی۔انہوں نے شہر میں بارش کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال پر کڑی نظر رکھی جائے۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نکاسیٔ آب کے لیے متحرک انداز میں کام کیا جائے، نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں، ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.