وزیراعلیٰ پنجاب سے جہانگیر ترین کی ملاقات

0

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی ایوان وزیر اعلی میں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلقہ امور پر بھی مشاورت ہوئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی، موجودہ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے اپنے دور کی لوٹ مار کا حساب دیں، ملک کو کنگال کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکی ہے۔ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔، ہم کھوکھلے نعرے نہیں لگاتے بلکہ عملی اقدامات کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔
دوسری جانب جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت عوامی خدمت میں ہمہ وقت مصروف ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہو کر بکھری ہوئی ہیں۔ ان ہاؤس تبدیلی آئے گی نہ مڈٹرم الیکشن ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: