وزیراعلیٰ پنجاب اِن ایکشن

0

وزیراعلیٰ پنجاب نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور کوروناکاپھیلاؤروکنےکےحکومتی اقدامات کاجائزہ لیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے گلبرگ، جیل روڈ، ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا، دوران ڈیوٹی بعض پولیس اہلکارو ں کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر لمحہ عوام کوکرونا وبا سے بچانےکیلئے وقف ہے لیکن شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ کرونا سے محفوظ رہنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں،انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا کی ہرسطح پر سرکوبی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز بھی بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ انڈرپاس منصوبے کا اچانک دورہ کیا تھا-وہ خود گاڑی چلا کر سائٹ پر پہنچے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے سائٹ پر تعمیراتی کام کا معائنہ کیااور منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: