وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس افسروں کی تقرریوں اورتبادلوں سے متعلق قانون سازی کے معاملہ پروزیراعلیٰ سندھ اور
آئی جی سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ حکومت نے حتمی جواب کیلئے پھرمہلت مانگ لی ۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس کام کیلئے کتنالمباعرصہ چاہتی ہے ،کیاسندھ حکومت کو اس کام کیلئے دوسال درکارہوں گے ؟لگتا ہے سندھ حکومت نے یہ کام نہیں کرنا۔اس پر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے گا،عدالت نے سندھ حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب کرلیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.