وزیراعظم کی ہمشیرہ کو2 کروڑ 94 لاکھ جمع کرانے کا حکم

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بیرون ملک اکاﺅنٹس اور جائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں علیمہ خان پیش ہوئیں۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان نے 2008 میں جائیدادیں خریدیں، جائیداد کیلئے رقم بینکنگ چینل کے ذریعے دبئی بھیجی گئی۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ علیمہ خان کدھر ہیں؟ کیا وہ عدالت میں موجود ہیں؟ چیف جسٹس کے استفسار کے بعد علیمہ خان روسٹرم پرآئیں اور موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں جائیداد 2008 میں تین لاکھ 70 ہزار ڈالر میں خریدی اور اس کیلئے آدھی رقم میں نے خود ادا کی جبکہ پچاس فیصد رقم کے لیے بینک سے قرض لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر ایف بی آر نے عدالت میں بتایا کہ ان پر 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان فوری طور پر یہ رقم جمع کروائیں اور نہ کروانے کی صورت میں ان کی جائیداد ضبط کرلی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.