وزیراعظم کی گریٹ ہال میں چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سےملاقات

وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس کی ملاقات کے بعداعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین نیشنل پیپلزپاٹی کانگریس سے ملاقات گریٹ ہال میں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین کوچین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارکباد دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی معاشی ترقی قابل تحسین ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے مستفیدہوکرغربت کاخاتمہ چاہتاہے۔ اقتصادی راہداری کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا سی پیک کادوسرامرحلہ معاشی واقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو فوری اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.