وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس

0

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے واے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخواہ فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کی تجاویزکا جائزہ لیں، گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے کیلئے گندم کی خرید کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا، گندم، پیاز اور دیگراشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام بنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: