وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کااجلاس!!!

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے احتجاج پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ڈوبتی سیاست بچا رہے ہیں۔ حکومت مدرسوں میں ریفارمز لا رہی ہے جس کی مولانا کو فکر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدارس اصلاحات پر مولانا زیادہ پریشان ہیں۔ مدارس میں اصلاحات سے طلبہ ایسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اب 27 اکتوبر کی تاریخ نہ بدلیں اور اسلام آباد آ جائیں۔ قوم پر بھی مولانا کے سیاسی مقاصد مزید عیاں ہونے چاہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.