وزیراعظم کل طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا کہ وسطح ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔عمران خان منصوبےکا افتتاح کریں گے ، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بارڈ کھولنےسےدوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔
ترجمان کے پی حکومت نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے،پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.