وزیراعظم کا دورہ چین!!!

وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں گریٹ ہال پہنچے جہاں چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی وزراء سے بھی ملے۔ وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، انہیں سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ون آن ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.